Uncategorized
یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب، پی ٹی آئی نے الیکشن بائیکاٹ کیا
سینیٹ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی بلامقابلہ چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر بلامقابلہ ڈپٹی چیٸرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ پی ٹی آئی نے انتخاب کا بائیکاٹ کیا۔
سینیٹ کے نو منتخب اراکین نے بھی عہدے کا حلف اٹھالیا۔
سینیٹ میں نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہونے پر یوسف گیلانی بلا مقابلہ چیٸرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔
یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان ناصر کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے جس پر انہیں بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا۔
اس سے قبل سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد خان کی صدارت میں سینیٹ اجلاس شروع ہوا۔
سینیٹر اسحاق نے پریذائیڈنگ افسر کی حیثیت سے ممبران سے حلف لیا۔
نومنتخب 41 سینیٹرز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد رول آف ممبر پر دستخط کیے۔
2 منتخب سینیٹرز نے اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا، فیصل واوڈا اور مولانا عبد الواسع حلف نہ اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔ سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں پی ٹی آئی سینیٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔
پی ٹی آئی سینیٹرز ایوان میں عمران خان کی تصویر بھی لے کر آئے۔
پی ٹی آئی سینیٹر علی ظفر نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کا آج کا الیکشن غیر آئینی و غیرقانونی اقدام ہے۔
انھوں نے کہا کہ کے پی میں سینیٹ الیکشن نہیں ہوا، خیبرپختونخوا کے سینیٹرز ایوان میں موجود نہیں، نامکمل سینیٹ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب نہیں ہوسکتا، اگر یہ انتخاب ہوا تو فیڈریشن کو نقصان ہوسکتا ہے۔
علی ظفر نے کہا کہ کے پی سینیٹرز کے بغیر اہم عہدے کے انتخابات ہمیں قبول نہیں، الیکشن کمیشن ہر وہ کام کرتا ہے جس سے آئینی بحران آئے۔
انھوں نے کہا کہ ہارجیت الیکشن کا حصہ ہے ہم الیکشن میں حصہ لینا چاہتے تھے، موجودہ صورتحال میں ہم الیکشن کا حصہ نہیں بن سکتے، خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کے بغیر یہ اجلاس ملتوی کیا جائے۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ آرٹیکل 60کےدوحصےہیں، میں توقع رکھتا ہوں تحمل سےجواب سناجائےگا، علی ظفر اور محسن عزیز نے قانونی نکات پیش کئے، سینیٹرعلی ظفر مجھ سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حلف برداری سے قبل اس طرح کی اجازت نہیں دی جاتی، ہم سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے، مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کاحلف نہیں لیاگیا، فیصلے کےخلاف مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان نےعدالت سے رجوع کیا، پشاورہائیکورٹ نے اسپیکر کے پی اسمبلی کو حلف لینے کا حکم دیا، اسپیکر کےپی اسمبلی نےعدالت کا حکم ہوا میں اڑایا، کےپی میں الیکشن کسی قدرتی آفات پر ملتوی نہیں ہوئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
🔅 Transfer 54 923 $. Gо tо withdrаwаl => https://telegra.ph/BTC-Transaction--577591-03-14?hs=5b7534a18fc2b852393e6b6cb72e0f1b& 🔅
اپریل 10, 2024 at 12:38 شام
9aye06