Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

نجم سیٹھی کی دستبرداری کے بعد پی سی بی بورڈ آف گورنر کے لیے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے نامزد

Published

on

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کی دوڑ سے دستبرداری کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی کے بورڈ آف گورنر کے لیے دو شخصیات کو نامزد کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے لیے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کو نامزد کیا ہے۔ وزیراعظم ، پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ کی حیثیت سے بورڈ آف گورنرز کی نامزدگی کا اختیار رکھتے ہیں۔

ذکا اشرف پہلے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں، مصطفیٰ رمدے سپریم کورٹ کے سنیئر وکیل ہیں۔

اس سے پہلے نجم سیٹھی نے  ٹوئٹر پر لکھا تھا  کہ سابق صدر آصف زرداری اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان وجہ تنازعہ نہیں بننا چاہتا اور یہ عدم استحکام بورڈ کے لیے اچھا نہیں۔  ان حالات میں میں چیئرمین پی سی بی کے عہدے کا امیدوار نہیں تاہم تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ 21 جون کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت پوری ہورہی ہے، اس سے پہلے وزیراعظم کی جانب سے نئے پی سی بی سربراہ کے لیے باقاعدہ دوافراد کی نامزدگی کا خط جاری کیا جانا ہے۔ پی سی بی بورڈ آف گورنز خصوصی اجلاس میں پیٹرن کے نامزد دو افراد میں سے کسی ایک کو نئے سربراہ کے طورپر چنیں گے۔

محمد علی عمران لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ( لمز) میں معیشت کے طالب علم اور سوشل ایکٹوسٹ ہیں۔ ملک کی سیاسی صورتحال اور عالمی منظرنامے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ مختلف سماجی و معاشی مسائل پرلکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین