Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

بزنس

حکومت نے شوگر ملز کو ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے دی

چینی کے اسٹاک کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام یقینی بنایا جائےگا،قیمت میں کسی صورت اضافہ نہیں کیا جائے گا، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار

Published

on

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا،حکومت نے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹرن چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت دیدی،،حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ چینی کے اسٹاک کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جائےگا،ایکس ملز چینی کی قیمت میں کسی صورت اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ کاشتکاروں کی تمام زیر التواء ادائیگیاں ترجیحی بنیادوں پر ادا کی جائیں گی،شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کی قیمتوں اور مارکیٹ کے استحکام کا پندرہ روزہ میں دوبارہ جائزہ لے گا۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ مستقبل میں چینی کی برآمد کا آپشن ملک میں قیمتوں کے استحکام اور اسٹاک کی دستیابی سے منسلک ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین