Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نوشکی میں 9 پنجابی مزدوروں کے قتل کا مقدمہ درج، بی ایل اے کمانڈر سمیت 8 افراد نامزد

Published

on

سانحہ نوشکی کا مقدمہ سی ٹی ڈی رخشان نے درج کر لیا ہے جس میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا۔

نوشکی میں دہشت گردوں نے گزشتہ دونوں مسافر بس سے اتار کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو قتل کردیا تھا۔

مقدمہ ایس ایچ او سٹی نوشکی اسد اللہ بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

سانحہ نوشکی کے مقتولین کی تدفین اتوار کے روز آبائی علاقوں میں کی گئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کی شب کوئٹہ سے تفتان جانیوالی بس سے نو مسافر اتار کر قتل کر دیئے گئے تھے، تمام لاشیں نوشکی کے پہاڑی علاقے میں پل کے نیچے سے ملی تھیں، مقتولین کے جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں ماری گئی تھیں۔

افسوسناک واقعہ کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ این ایچ 40 پر نوشکی سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر سلطان چڑھائی کے مقام پر پیش آیا تھا۔

دہشتگردوں نے کوئٹہ سے تفتان جانے والی کوچ کو زبردستی روک کر شناخت کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو اتارا اور اپنے ساتھ لیجا کر کچھ فاصلے پر قتل کیا تھا۔تل

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین