پاکستان
آئی جی پنجاب کہیں نہیں جا رہے، اپنے عہدے پر برقرر رہیں گے، نگران وزیراعلیٰ
نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے کہ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر عثمان انور اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دے رہے ہیں اور انکے تبادلے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، آئی جی پنجاب کہیں نہیں جارہے نہ انہیں تبدیل کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر عثمان انورانتہائی محنت سے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور میرے ساتھ کھڑے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوراپنے عہدے پر قائم ہیں اوررہیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کو ختم نہیں کررہے تاہم حقیقی حقداروں تک اس کا ثمر یقینی بنانے کیلئے ہیلتھ کارڈ کے غلط استعمال کا سدباب کیا جارہاہے۔پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اورنرسوں کی آسامیوں کو پر کیا جارہاہے۔بیرون ملک جانے والی نرسز کو پروموٹ کررہے ہیں کیونکہ نرسز کے باہر جانے سے ملک میں زرمبادلہ بھی آتا ہے اورخاندانوں کی معاشی حالت بھی بہتر ہوتی ہے پنجاب میں نرسنگ میں داخلے تین ہزار سے بڑھا کر چھ ہزار کررہے ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں کسی شخصیت سے نہیں ملاجن دنوں میں ملاقات کی بات کی گئی میں یہاں تھا اور وہ سینکڑوں کلو میٹر دور تھے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی