Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایم کیو ایم کراچی میں سٹریٹ کرائمز پر سیاست چمکانے کی کوشش کر رہی ہے، شرجیل میمن

کراچی میں ایک وقت تھا جب بوری بند لاشیں ملتی تھیں، ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی،حیرت کی بات ہے کہ کراچی کے امن و امان پر بات کون کررہا ہے

Published

on

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ایم کیو ایم کا سندھ میں کیا مینڈیٹ ہے، وہ سب کے سامنے ہے،کراچی میں ایک وقت تھا جب بوری بند لاشیں ملتی تھیں، ٹارگٹ کلنگ ہوتی تھی،حیرت کی بات ہے کہ کراچی کے امن و امان پر بات کون کررہا ہے۔

شرجیل میمن نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم والے پہلے شعلہ بیانی کرتے ہیں پھر اس پر معافی مانگتے ہیں،سندھ میں سیف سٹی منصوبے کا ایک فیز مکمل کرلیا گیا ہے،پوائنٹ اسکورنگ کے لیے سیاست نہ کریں، اگر آپ کو معافیاں ہی مانگنی ہیں تو پھر ایسی باتیں نہ کریں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پولیس کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے، ایم کیو ایم نے حیدر آباد حادثے پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی،غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائی آج بھی جاری ہے۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی طرف سے اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی،کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے افسوسناک واقعے کا احساس ہے،حکومت تبدیل ہونے کے ایک ماہ بعد اور آج میں واضح فرق ہے،کسی کی زندگی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔

سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کچھ روز سے اسے کیش کرنے کی کوشش کررہی ہے،حکومت اسٹریٹ کرائم ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے،نگران حکومت ختم ہونے کے بعد ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں کمی آئی،ہم سمجھتے ہیں اس طرح کا ایک بھی واقعہ نہیں ہونا چاہیے،پیپلز پارٹی سندھ کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین