Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

بارش سے ایئر کوالٹی بہتر، ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس بند کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، تاجر رہنما

Published

on

لاہور کے تاجر رہنما نعیم میر نے کہا ہے کہ بارش کے بعد ایئرکوالٹی بہتر ہو گئی ہے، حکومت ہفتہ اور اتوار کو مارکیٹس بند کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے۔

نعیم میر نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ حکومت نے بارش ہونے کی صورت میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا وعدہ کیا،آج بارش  ہوگئی اور لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس بھی بہتر ہوگیا،حکومت اپنے وعدوں پر عمل  کرے۔

نعیم میر  کاکہناہے اسموگ کے پیش نظر حکومت نے چار دن سمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا۔کمشنر لاھور سے مذاکراتی عمل کے نتیجے میں 9 اور 10 نومبر کو کاروبار کھلے رکھنے پر اتفاق ھوا،11اور 12نومبر کو مارکیٹیں بند کرنے پر بھی اتفاق ھوا،حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نعیم میر نے الزام لگایا کہ آج بروز جمعہ 10 نومبر  مارکیٹوں کو بند کرنے کے لئے پولیس نے دھاوا بول دیا،یہ حکومت کے نوٹفکیشن اور ھماری انڈرسٹینڈنگ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

نعیم میر  نے کہا کہ بارش ھوجانے کی صورت میں سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا وعدہ بھی کیا گیا،آج بارش بھی ھوئی اور لاھور کا ائیر کوالٹی انڈیکس بہتر ھوگیا،حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرے۔ حکومت اپنی کریڈیبیلٹی خراب نہ کرے۔

نعیم میر نے کہا کہ اگر حکومت کے جھوٹ بولنے کا تاثر عام ھوگیا تو ہم کبھی بھی اعتبار نہ کریں گے۔سمارٹ لاک ڈاؤن فی الفور ختم کرنے کا اعلان کیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین