Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس، ؛پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

Published

on

سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق صدارتی ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔

تحریری جواب بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں جمع کروایا۔

پیپلز پارٹی کے تحریری جواب میں مختلف کتابوں کے حوالے دیے گئے ہیں اور سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔

سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی یو ایس بی اور سی ڈی بھی جمع کروا دی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے تحریری جواب میں انٹرویو کا انگریزی اور اردو ٹرانسکرپٹ بھی جمع کروایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ 8 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین