Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ریاست مخالف تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کیس، اسلم اقبال، فرخ حبیب، اعظم سواتی اور حماد اظہر سمیت 14 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

Published

on

نو مئی کو شیر پاؤ پل پر ریاست مخالف تقاریر اور جلاو گھیراؤ  کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

نو مئی کو شیر پاؤ پل پر ریاست مخالف تقاریر اور جلاو گھیراؤ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا۔

تھانہ سرور روڑ کے تفتیشی افسر انسپکٹر افتخار احمد کی درخواست پر کاروائی ہوئی۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو چکے ہیں،ملزمان کی اشتہارات بھی شائع کیئے گئے، ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے۔

ملزمان میاں اسلم اقبال، فرخ حبیب،اعظم خان سواتی،حماد اظہر،زبیرخان نیازی ، مراد سعید، امتیاز محمد شیخ، حامد کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

ملزمان کرامت علی کھوکھر، محمد خالد گجر، سجاد فیصل، احمد خان نیازی ، واثق قیوم عباسی، حافظ فرحت عباس کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی،ملزمان پر شیر پاؤ پل پر ریاست مخالف تقاریر اور جلاو گھیراؤ کرنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔

ملزمان کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 97/23 درج ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین