Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سوشل میڈیا پر اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کی گرفتاریاں متوقع

Published

on

How dating apps became a threat to Russia's security?

سوشل میڈیا پرعدلیہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ حساس اداروں کے افسران نے اس حوالے سے ’پلان آف ایکشن‘ سربراہ جے آئی ٹی کو پیش کردیا۔

عدلیہ مخالف نفرت انگیزمواد کی روک تھام کیلئے تشکیل دی جانے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی میٹنگ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں ہوئی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کی سربراہی میں جے آئی ٹی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

حساس اداروں کے افسران نے پلان آف ایکشن سربرا ہ جے آئی ٹی کو پیش کیا۔اس حوالے سے پی ٹی اے کو نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی معلومات اکھٹی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مواداپ لوڈ، شیئراورک منٹ کرنے والوں کی تمام تفصیلات حاصل کرنے کی ہدایت کے ساتھ اگلے مرحلے میں عدلیہ مخالف مواد پھیلانے والوں کی گرفتاریاں متوقع ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین