Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سول ایوی کی ای کچہری، ایئرسیال کے ہوشربا کرایوں پر سوالات

Published

on

سول ایوی ایشن کی 36ویں ای کچہری میں نجی ملکی ائیرلائنوں کے ہوشربا کرایوں،پی آئی اے پروازوں کی برطانیہ بحالی سمیت دیگرمتفرق معاملات کو اجاگرکیا گیا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق 36ویں ای کچہری کا انعقاد کیا گیا،جس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل سی اے اے(ائیروائس مارشل)تیموراقبال نے کی۔

ای کچہری میں ڈائریکٹرسیکیورٹی،ڈائریکٹرآپریشنز،ڈائریکٹرانجینئرنگ سروسز،ڈائریکٹرائیروڈروم جبکہ ڈائریکٹرائیرٹرانسپورٹ شریک ہوئے۔

کچہری کے دوران ڈی جی خان ائیرپورٹ پرپروازوں کی عدم دستیابی،پشاورائیرپورٹ پرفسلیٹیشن عملے کے سروس لیول ایگریمنٹ،ہوائی اڈوں پرسگریٹ نوشی زون کی سہولیات کی دستیابی،اسلام آباد ائیرپورٹ کے آوٹ سورسنگ،پی آئی اے کی برطانیہ کے لئے پروازوں کی بحالی ٹائم فریم،چترال ائیرپورٹ کے انفراسٹرکچر کی توسیع،خلیجی ائیرلائن فلائی دبئی کا مسافرکو بورڈنگ دینے سے انکار، جبکہ ائیرسیال کا کراچی اوراسلام آباد کے درمیان ہوشربا یک طرفہ کرایہ وصول کرنے سے متعلق سوالات وشکایات ہوئیں۔

ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے نے موقع پروضاحت کی اوربعض صورتوں میں متعلقہ افسران کو شکایت کنندگان سے براہ راست رابط کرنے کے احکامات جاری کئے، عوام نے سول ایویشن کے ای کچہری کے اقدام کو سراہا جسے آفیشل فیس بک پیج پر براہ راست دکھایا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین