Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاہور پولیس نے 8 فروری تک اسلحہ کی تمام دکانیں بند کرادیں

Published

on

سکیورٹی خدشات کے پیش نظراسلحہ ڈیلرز کی دکانیں بند کردی گئیں ۔لاہور میں 8 فروری تک کوئی اسلحہ ڈیلر اپنی دکان نہیں کھول سکتا۔الیکشن کے انعقاد تک اسلحہ کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی گئی ۔ پولیس نے اسلحہ ڈیلروں سے شورٹی بانڈز لے لئے۔

الیکشن کے موقع پر سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر لاہور پولیس نے تمام اسلحہ ڈیلرز کو پولنگ کے دن تک دکانیں بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں 8 فروری تک کوئی اسلحہ ڈیلر اپنی دکان نہیں کھول سکتا،الیکشن کے انعقاد تک اسلحہ کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اسلحہ ڈیلرز نے بتایا کہ پولیس نے اسلحہ ڈیلروں سے شورٹی بانڈز لے لئے ہیں،محکمہ داخلہ کی جانب سے دکانیں بند کرنے کے احکامات نہیں ملے ہیں، پولیس زبانی احکامات پر زبردستی دکانیں بند کروارہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین