Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

محروم طبقات، رومانس اور انتقام پر مبنی فلم ’ جون‘ 14 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

Published

on

بیک وقت رومانس،انتقام اور معاشرے کے کچلے ہوئے طبقے کا احاطہ کرتی پاکستانی فلم جون(JOHN) 14جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ڈائریکٹربابرعلی کی فلم جون اپنے موضوع کے اعتبار سے ایک منفرد فلم ہے۔

فلم کی کہانی ریلوے اسٹیشن پرصفائی ستھرائی پرمامور ایک خاکروب جون کے گرد گھومتی ہے،جس کی آنکھوں میں بھی دیگر نوجوانوں کی طرح سہانے سپنے ہیں،مگر اس کی تکمیل شاید چاند پرکمند ڈالنے کے متراف ہے،یہی وجہ ہے کہ شائد ان ہی خواہشات کے ہاتھوں وہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ جرم کا راستہ اختیارکرلیتا ہے۔

فلم کی نمایاں کاسٹ میں آرٹ ٹائپ فلموں کے معروف سلیم معراج،رومیسہ خان،رضا سموں،محمد احتشام الدین اورراشد فاروقی شامل ہیں۔

فلم میں مرکزی کردار میں عاشر روف اداکررہے ہیں(معروف فلم ڈائریکٹروجاہت روف کے بیٹے)،عاشر اس سے قبل اپنے ہوم پروڈکشن فلموں کے علاوہ ٹیلی وژن کے ڈراموں میں بطورچائلڈ اسٹارکردارنگاری کرچکا ہے۔

فلم جون کے رائٹر،ڈائریکٹربابرعلی کے مطابق انھوں نےفلم میکنگ کی بیرون ملک سے باقاعدہ تربیت حاصل کی ہے،اس فلم میں انھوں نے اس بات کا خیال رکھا ہے کہ فلم کی کہانی سے بھرپور انصاف ہواورہراداکاراپنے کردارمیں نگینے کی مانند فٹ ہو۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اوریجنل لوکیشنز پرشوٹ کی گئی یہ فلم شائقین فلم کے توقعات پرپوری اترے گی،فلم جون کی پرڈیوسر فائزہ خانم ہیں،فلم 14جولائی کو ملک بھر کے سینما گھروں پرنمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین