Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مری سے ٹمبر اور بلڈنگ مافیا کو بھگانا ہے تو شیر کو ووٹ دیں، مریم نواز

Published

on

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ مری سے ٹمبر اور بلڈنگ مافیا کو بھگانا ہے۔

مری میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مری پاکستان کا حسن ہے،مری پنجاب اور نوازشریف کا بھی دل ہے،کل جب مری آئی تو یہاں برفباری ہورہی تھی سوچا جلسہ میں کون آئےگا،مری کے لوگ صبح سے یہاں نوازشریف کو دیکھنے کیلئے موجود ہیں،مری کے کونے کونے کی ترقی پر نوازشریف کا نام لکھا ہے،خون جما دینے والی سردی میں آنے والوں کی مقروض ہوں، مری دنیا کے سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے،ترقی اس کا حق ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پورے ملک کی طرح مری میں بھی گھس بیٹھیے آگئے تھے،پچھلے کچھ سال میں ٹمبر اور بلڈنگ مافیا مری میں آگیا تھا،ہمیں مری کی خوبصورتی  خراب  کرنےوالے مافیا کو یہاں سے بھگانا ہے،مری میں گیس کا مسئلہ ہے،ہماری حکومت آئی تو ہر گھر گیس پہنچائیں گے،مری کےعوام کی دن رات خدمت کرکےمشکلات کاخاتمہ کریں گے،مری کے عوام کو صحت کی سہولتیں ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے،مری کے بچوں کو تعلیم کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے،چاہتے ہیں مری میں کالج اور یونیورسٹی بنے۔

مریم نواز نے کہا کہ مری کو اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بناکر دیں گے،حکمرانوں کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے،جب بھی موقع ملا خدمت کریں گے،مری میں لوگ سردی سےمررہےتھے،بےحس حکمرانوں کےکان پر جوں نہیں رینگی،یہاں سے وزیراعظم ہاؤس  کتنا دور ہے،افسوس کوئی نہیں آیا،نوازشریف کو اگر موقع دیا گیا تو ملک و قوم کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے،عوام اگر ملک میں کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں تو 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین