Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ڈپٹی کمشنر کے قتل میں ملوث بی ایل اے کے 3 دہشتگرد ہلاک

Published

on

Operation of security forces in Kech, Panjgur and Zhob districts of Balochistan, 5 terrorists were killed

مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کے 3 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ مارے گئے دہشتگرد ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا،فائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کے 3 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد زخمی ہو ئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی شہادت میں ملوث تھے،مارے گئے دہشتگردی علاقے میں دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن سے ڈپٹی کمشنر کے قتل کے گھنائونے فعل کا بدلہ لیا ہے،مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین