ٹاپ سٹوریز
مہنگائی 48فیصد بڑھ گئی، چاول،انڈے اوردالوں کا ریٹ دوگنا،آلو،آٹا،چائے کی پتی قیمت میں100 فیصد اضافہ
پاکستان میں سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی میں 48.02 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ سال مئی کے مہینے کے اس ہفتے کے مقابلے میں موجودہ ہفتے میں اشیائے خورونوش اور روز مرہ استعمال کی دوسری چیزوں کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار کے مطابق آلو کی قیمت میں 112 فیصد، چائے کی پتی کی قیمت میں 106 فیصد، آٹے کی قیمت میں 101 فیصد، کیلے کی قیمت میں 98 فیصد، باسمتی چاول کی قیمت میں 90 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 89 فیصد، دال مونگ کی قیمت میں 66 فیصد ، ڈبل روٹی کی قیمت میں 58 فیصد، سگریٹ کی قیمت میں 140 فیصد، ڈیزل کی قیمت میں سو فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں 87 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس عرصے کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 39 فیصد کمی ریکارڈ کیا گیا۔
مہنگائی کی ایک وجہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور زرمبادلہ ذخائر کا غیرمعمولی حد تک گرنا بھی ہے،جمعرات کو ڈالر کا انٹربنک ریٹ 298.93 روپے کی بلند ترین پر پہنچ گیا تھا۔ آج جمعہ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر 13 روپے 93 پیسے سستا ہوا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی