Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

میرے خلاف جھوٹی مہم چلائی جا رہی ہے، صارم برنی

Published

on

نومولود بچوں کی امریکا سمگلنگ کے الزام میں گرفتار سماجی کارکن صارم برنی نے کہا ہے کہصحیح اور غلط کا جواب میں نہیں دے سکتا،میں کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں جو میں کرتا ہوں اللہ اور اس کے بندوں کے لئے کرتا ہوں،میرے خلاف مہم چلائی جارہی ہے،آج میں ہیومن ٹریفکنگ میں آگیا۔

سٹی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صارم برنی نے کہا کہ اے این ایف نے دو سال پہلے میرے گھر پر چھاپہ مارا،اے این ایف نے اس شخص کے گھر چھاپہ مارا جو سگریٹ پینا نہیں جانتا،میں نے کبھی پتی والا پان نہیں کھایا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صارم برنی آبدیدہ ہوگئے، انہوں نے کہا کہ میں کسی گندے کام میں نہ تھا اور نہ ہی ملوث ہوں
حیرت انگیز کیس بنایا گیا ہے،جس بچے کو لواحقین چھوڑ کرگئے اس کی ایف آئی آر میرے خلاف کاٹ دی،امریکہ کے لوگ سادے لوگ ہیں میں ان سے بات کروں گا۔

صارم برنی نے کہا کہ وہ کافر ہوجو ملک میں بربادی کے کام کرتا رہا ہے،ہم ایسے گندے کام کیوں کریں گے،ایف آئی اے کو وہ بچے نظر نہیں آتے جن کو نالوں اور چھتوں سے پھینک دیا جاتا ہے،یہ ایک بچہ عمر میرے ساتھ ہے اس کے بینرز لگائے گئے ہیں کہ اسے صارم برنی کی قید سے رہائی دلواو،یہ رہا بچہ اسے لے جاؤ میں کسی کو نہیں روکوں گا،خدمت کا کام نہ چھوڑا ہے اور نہ چھوڑا جائے گا۔

صارم برنی نے کہا کہ میں نے امریکا میں کہا تھا پاکستان آکر بتائوں گا میرے ساتھ کیا ہورہا ہے،میں وہ پاکستانی ہوں جو سگنلز توڑنے کو بھی بڑا جرم سمجھتا ہے،ایسے فرد پر الزامات لگاۓ جارہے ہیں جو قانون پر عمل درآمد کرنے کو فرض سمجھتا ہے۔

صارم برنی نے کہا کہ جس بچے کے بارے میں انکوائری تھی اس کی تو خود میں نے ساری تفصیل دی تھی،مجھے فخر ہے اپنے کام پر ، میں اس ملک میں جہاد کررہا ہوں،پیسے کی حوس ہوتی تو فنڈز کی کمی نہیں ہے،اس کافر کیلئے گھر میں کہا تھا یہ میرے جنازے میں نہیں آنا چاہئے،اس کافر کا جنازہ کسی مولوی نے پڑھایا تو وہ گنہگار ہوجاۓ گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین