پاکستان
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ائیر چیف سے ملاقات، علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جیو اسٹریٹجک ماحول اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ائیر چیف نے وزیر خارجہ کو پاک فضائیہ کو جدید بنانے اور مقامی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے وزیر خارجہ کو پاک فضائیہ کے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ سے بھی آگاہ کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس میگا پراجیکٹ کا مقصد ایوی ایشن، اسپیس، آئی ٹی، سائبر اور کمپیوٹنگ کے شعبوں میں مشترکہ تحقیق، ترقی اور اختراع کو فروغ دینا ہے تاکہ پاکستان کے لیے سماجی، اقتصادی، تکنیکی اور سائنسی فوائد کو یقینی بنایا جاسکے۔
وزیر خارجہ نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی تاکہ ملک کے ناقابل تسخیر فضائی دفاع کو یقینی بنایا جاسکے۔ پاک فضائیہ کے شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ قوم پاک فضائیہ کے تمام شہداء کی شکر گزار ہے جنہوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی قیادت کی جانب سے تربیتی شعبے میں کی گئی اصلاحات کی بھی تعریف کی جن سے ایک صف بستہ اور ہنر مند افرادی قوت پیدا کی جا سکے گی جو کہ ایوی ایشن انڈسٹری کے بدلتے محرکات اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال