Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پولیس نے عارف علوی کو محمودالرشید سے ملنے سے روک دیا

Published

on

پولیس نے سابق صدر عارف علوی کو سروسز ہسپتال میں زیر علاج محمود الرشید کہ عیادت سے روک دیا۔ذرائع اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے سابق صدر عارف علوی کو ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او نے روکا۔

ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر نے سابق صدر سے کہا کہ آپ کے پاس کوئی اجازت نامہ ہے تو آپ مل سکتے ہیں۔

عارف علوی نے کہا کہ میں اخلاقی طور پر محمود الرشید کی عیادت کرنے آیا ہوں،عیادت کے اجازت نامے کا کسی نے نہیں بتایا۔

پولیس افسر نے کہا کہ وہ جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں آپ بغیر اجازت نہیں مل سکتے۔

سابق صدر عارف علوی اور اعظم سواتی اجازت نہ ملنے پر سروسز ہسپتال سے روانہ ہوگئے،پی ٹی آئی کے زیر حراست رہنما محمود الرشید اپینڈیکس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین