Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

ثومیہ خان کا نیا گیت ’ میرا لکھاں وچ اک ڈھولا‘ کبڈی ٹیم کپتان شفیق چشتی اور دیدار کی ماڈلنگ

Published

on

 صائم انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام معروف سنگر ثومیہ خان کا نیا سرائیکی گانا ’’میرا لکھاں وچ اک ڈھولا‘‘ ریلیز ہوگیا۔ پروڈیوسر حسن شاہ، ڈائریکٹر نوید چوہدری، لیرکس شان بابا، میوزک مورتی ، سائونڈماسٹر حمزہ، ڈی او پی محمد موسیٰ ہیں۔

گانے کی عکس بندی لاہور اور دبئی میں کی گئی۔ کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق، چشتی اور اداکارہ دیدار نے ماڈلنگ کی ہے۔

اس سلسلے میں گلوکارہ ثومیہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گانے میں آرٹیفیشل ماڈل کی جگہ رئیل ہیرو قومی کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی کو ماڈلنگ کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

اسپورٹس مین کی اسپورٹس کیلئے کاوشوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی اپنے نئے پراجیکٹس میں کھیلوں سے وابستہ اصل ہیروز کو کاسٹ کروں گی۔

شفیق چشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ثومیہ خان کی جانب سے عزت افزائی پر مشکور ہوں۔ کھلاڑی کھیلوں کے علاوہ بھی دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاسکتے ہیں۔ ماڈلنگ ایک اچھا شعبہ ہے، مستقبل میں مزید گانوں میں ماڈلنگ کا ارادہ ہے۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
2 Comments

2 Comments

  1. jVuaMKhkyE

    مارچ 20, 2024 at 7:34 صبح

    OIqgvpkdnbzaLiyZ

  2. iXoucPTvNbBgfQw

    مارچ 27, 2024 at 4:34 صبح

    uNiGntpesZhCdYRT

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین