Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پی پی 145 سے سمیع اللہ خان کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

Published

on

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے شوہر رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خاں کی کامیابی کے نوٹفکیشن کیخلاف انتخابی عذرداری پر الیکشن کمیشن سے جواب مانگ لیا۔ ٹربیونل نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کامیابی کے نوٹفکیشن کیخلاف عذرداری پر سماعت کسی پیش رفت کے بغیر ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے لاہور سے منتخب ہونے والے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کی کامیابی کے نوٹفکیشن کیخلاف انتخابی عذرداریوں پر سماعت کی. ٹربیونل نے لاہور کے حلقہ 145 سے امید وار یاسر گیلانی کی سیمع اللہ کیخلاف عذرداری پر سماعت کی اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے.۔

مسلم لیگ نون کے قومی اسمبلی کے حلقہ 125 سے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر کی کامیابی کیخلاف عذرداری پر بھی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیئے. افضل کھوکھر کیخلاف اَن کے مدمقابل عمار بشیر نے ٹربیونل سے رجوع کیا ہے. مسلم لیگ نون کے رہنما رانا مشہود نے اپنے مدمقابل مصباح واجد کی کامیابی کو چیلنج کیا اور ٹربیونل نے عذرداری پر الیکشن کمیشن نوٹس جاری کر دیئے. ٹربیونل نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کی عدم دستیابی پر نواز شریف کیخلاف عذرداری پر کارروائی ملتوی کر دی.

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین