تازہ ترین
چند دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری دیں گے، وزیراعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چند دنوں میں آپ کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوش خبری ملے گی، چند دنوں میں قوم سے خطاب میں 5 سالہ معاشی پروگرام پیش کروں گا۔
یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ مہنگائی، بجلی کی قیمت میں کمی اور پاکستان کی ترقی کے لیے اپنی جان لڑا دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی آپ سب کو مبارک، آزادی کے لیے ہمارے بزرگوں نے عظیم قربانیاں دیں، آج تحریکِ آزادی کے شہداء اور غازیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان سب کو سلام جنہوں نے پاکستان کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا، 1947ء کو پاکستان ہندوستان سے الگ ہو کر ایک اسلامی فلاحی مملکت بنا۔
شہباز شریف نے کہا کہ بد قسمتی سے معیشت اور دیگر شعبوں میں زوال آتا رہا، آج ہمیں اپنے احتساب کی ضرورت ہے اور مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہو گی، مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان عوام کا پورا خیال ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمیں دیانت داری اور غیر جانبداری سے سوچنے کی ضرورت ہے، 77 سال کا سفر قابلِ رشک نہیں رہا، اب تک جو کچھ ہوتا رہا اس کو دفن کر کے نئے سفر کا آغاز کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ کامیابیوں اور ناکامیوں کی ایک لمبی فہرست ہے، ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ قائدِاعظم کے خواب کی تعبیر ہر صورت پوری ہو، بجلی کے بلوں میں کمی کے بغیر صنعت ترقی نہیں کر سکتی اور برآمدات نہیں بڑھ سکتیں۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین نے پاکستان کے 2 سال بعد آزادی حاصل کی، ہم چین سے آگے تھے لیکن آج پیچھے رہ گئے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ دشمن ہر حربہ استعمال کر رہا ہے کہ پاکستان آگے نہ بڑھ سکے، ہماری جوہری قوت سے ہمارا دشمن خائف ہے، دشمن نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے ذریعے جھوٹ کی بم باری شروع کر رکھی ہے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ہم دن رات محنت کریں گے، کشمیر اور فلسطین کی آزادی تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی