Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

کیوی کرکٹر گرانٹ ہیڈبرن قومی کرکٹ ٹیم کے نئےہیڈکوچ مقرر

Published

on

پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے گرانٹ بریڈبرن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، گرانٹ بریڈبرن کو 2 سال کے لیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

گرانٹ بریڈبرن نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں کنسلٹنٹ کے طور پر ذمے داری نبھائی تھی اور یہ سیریز پاکستان چار ایک سے جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ گرانٹ بریڈ برن  تجربہ کار کوچ ہیں اور وہ ایک اچھے ہیڈ کوچ ثابت ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر کے بطور ٹیم ڈائریکٹر کے اعلان کے بعد، بریڈ برن کی تقرری ایک اعلیٰ کوچنگ پینل کو اکٹھا کرنے کی کوشش ہے   جس سے ہمارے کھلاڑی استفادہ حاصل کریں اور تینوں فارمیٹس میں عالمی کرکٹ پر نمایاں کارگردگی دکھا سکیں۔ گرانٹ برن گرین کا اصل امتحان ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ میں ہو گا جہاں گرین شرٹس دنیائے کرکٹ کی ٹاپ ٹیموں سے پنجہ آزما ہونگی

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین