Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

قلعہ روہتاس سے15 لاکھ سال پرانے ہاتھی کا ڈھانچہ دریافت

Published

on

جہلم کے قریب واقع قلعہ روہتاس سے پندرہ لاکھ سال پرانے ہاتھی کا ڈھانچہ دریافت ہوا ہے۔ایک دانت کی لمبائی أٹھ فٹ اور آٹھ انچ موٹی ہے۔

ان نمونوں کو عارضی طور پر پنجاب یونیورسٹی کے عجائب گھر میں رکھا جائیگا۔۔یہ پاکستان پنجور فارمیشن سے اتنے بڑے دکھائی دینے والے دانت کی دوسری دریافت ہے ۔

تحصیل دینہ کے علاقہ قلعہ روہتاس سے جامعہ اوکاڑہ کے  زوالوجی کے دو طلباء نے مقامی سائنس دوست عابد حسین کی مدد سے پندرہ لاکھ سال پرانے ہاتھی کے باقیات اور ڈھانچہ دریافت کرلیا۔ یہ پنجور فارمیشن سے دوسرا بڑا ہاتھی کا دانت دریافت کیا گیا ہے اس دانت Tusk کی لمبائی آٹھ فٹ لمبی اور آٹھ انچ موٹی ہے ان کے دانتوں سے پتہ چلتا ہے یہ Stegodontidae نسل کے جینس Stegodon اور ممکنہ طور پر S.ganesa کی نسل ہیں تاہم نمونوں کی مزید تحقیق سے پتہ چلے گا Stegodontidae نسل کے اندر درست درجہ بندی کیا ہے دریافت کرنے والے طلباء ڈاکٹر ادیب بابر جامعہ اوکاڑہ اور ڈاکٹر محمد اکبر جامعہ پنجاب کی زیر نگرانی کام کررہے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین