Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

آئی ایم سے 1 ارب 20 کروڑ مل گئے، 4 دن میں زرمبادلہ ذخائر میں 4.2 ارب ڈالرز اضافہ ہوا، اسحاق ڈار

Published

on

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو  بورڈ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کی منظوری دیدی ہے، آئی ایم ایف کی طرف سے اسٹیٹ بینک میں 1.2 ارب ڈالر منتقل ہوگئے ہیں،1.8ارب ڈالر کی بقیہ رقم 2 جائزہ رپورٹس کے بعد پاکستان کو مل جائےگی، گزشتہ 4 روز میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.2 ارب ڈالر کااضافہ ہوا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز بریفنگ میں  کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں وزیراعظم شہبازشریف کا کرداراہم رہا،حکومتی معاشی ٹیم نے مشکل اور کٹھن سفر میں بھرپور ساتھ دیا،ملک ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن ہو چکا ہے، بحیثیت قوم ترقی کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے ہمیں اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

وزیر خزانی نے توقع ظاہر کی کہ 13 اور 14 بلین ڈالر کے درمیان پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ہوں گے، وزیراعظم کی محنت کے نتیجے میں آئی ایم ایف پروگرام مکمل ہوا،اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کو 9 ماہ پر مختص کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف  نومبر،فروری میں 2 قسطوں میں 1.8 ارب ڈالر فراہم کرے گا، الیکشن کے بعد نئی حکومت اپنے فیصلے کرے گی، گزشتہ 8 ماہ کا سفر بہت مشکل اور انتہائی کٹھن تھا، وزیراعظم کی معاونت اور رہنمائی شامل حال رہی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین