Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب حکومت کی 100 دن کی کارکردگی تباہی کے سوا کچھ نہیں، احمد خان بھچر

Published

on

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے حکومت کی سو دن کی کارکردگی کو تباہی قرار دے دیا اور کہا کہ ہتک عزت بل لانا اور کسانوں سے گندم نہ خریدنا یہی اس حکومت کی کارکردگی ہے۔

لاہور پریس کلب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر اور سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی شیخ امتیاز اور میاں اعجاز شفیع نے پریس کانفرنس کی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے کہا کہ ہتک عزت بل پر بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، عمران خان پہلے ہی کہتے تھے ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک سکے کے دو رخ ہے، تحریک انصاف کے ورکرز کو ابھی بھی اٹھایا جا رہا ہے ، ریاست اصل پارلیمان ہے، ریاست ادارے نہیں ہوتے۔

احمد خان بھچر نے کہا کہ عمران خان کسی سے کوئی رعایت نہیں مانگ رہے، انصاف مانگ رہے ہیں، ان کی سو دن کی گارگردگی دیکھیں، ایک منصوبہ شروع نہیں کیا، گندم کے معاملے پر ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ فیل ہوگئی ہے، تین سو یونٹ مفت بجلی کا کہا جو سو دن میں فری کرنے تھے، یہ ہسپتالوں میں ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی دس فیصد تنخواہیں میں اضافہ وفاق سے مشروط کر رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین