Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

بائیڈن مودی کو انسانی حقوق پر لیکچر نہیں دیں گے، وائٹ ہاؤس

Published

on

امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کو بھارتی وزیراعظم نرندر مودی کو دورے پر خوش آمدید کہیں گے، وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن انسانی حقوق پر تحفظات سے آگاہ کریں لیکن انہیں موضوع پر لیکچر نہیں دیں گے۔

صدربائیڈن اور نریندر مودی دفاعی تعاون اور سودوں کے کئی معاہدوں کا اعلان کریں گے، مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ اور بھارت میں مائیکرون ٹیکنالوجی کی سرمایہ اری پر بھی معاہدے متوقع ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیون کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کریں گے لیکن اس موضوع پر لیکچر نہیں دیں گے۔

جیک سلیون نے کہا کہ  جب امریکہ پریس، مذہبی یا دیگر آزادیوں کے لیے چیلنجز کو دیکھتا ہے، تو ہم اپنے خیالات سے آگاہ کرتے ہیں۔ ہم لیکچر دینے کی کوشش نہیں کرتے یا یہ دعویٰ نہیں کرتے کہ ہمیں ایسے چیلنج درپیش نہیں ہیں۔ الآخر، ہندوستان میں سیاست اور جمہوری اداروں کے سوال کا تعین ہندوستان کے اندر ہندوستانی عوام نے کرنا ہے۔

صدر بائیڈن کو ڈیموکریٹ پارٹی کے اندر سے دباؤ کا سامنا ہے اور 75 ارکان کانگریس نے صدر بائیڈن کو خط لکھا ہے کہ مودی سے ملاقات میں انسانی حقوق کا ایشو اٹھائیں۔

صدر بائیڈن اور مودی کو انڈوپیسفک میں چین کے بڑھتے ہوئے فوجی اثر و رسوخ کے مسئلہ کا سامنا ہے، اس حوالے سے جیک سلیوان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا دورہ چین کے حوالے سے نہیں ہے لیکن فوجی حوالے سے چین کا کردار، ٹیکنالوجی اور اقتصادی غلبے کی کوششیں زیربحث آئیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین