Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب سے 12 سینیٹرز اگلے ماہ ریٹائر، 9 مسلم لیگ ن اور 3 کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے

Published

on

Amendment bill of minimum graduation requirement for MPs rejected by Senate

پنجاب سےتعلق رکھنے والے 12 سینیٹرز آئندہ ماہ ریٹائرڈ ہوجائیں گے،9 کاتعلق مسلم لیگ ن جب کہ 3 کا پی ٹی آئی سے ہے،پنجاب  سے  7 جنرل،2ٹیکنوکریٹ ،2خواتین اور ایک اقلیتی نشست پر سینیٹر کا انتخاب ہوگا

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی سینیٹ میں حیثیت آزاد سینیٹرز کی ہے،جنرل نشست سے آصف کرمانی، رانا محمود الحسن، مصدق ملک، شاہین خالد بٹ ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں۔سینیٹر رانا مقبول احمد کے انتقال کے بعد انکی نشست پہلے ہی خالی ہے۔

جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کے ڈاکٹر شہزاد سلیم، ولید اقبال ہوجائیں گے،پنجاب کی ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں سے مسلم لیگ ن کے حافظ عبدالکریم اور اسحاق ڈار ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

خواتین کی دو نشستوں سے پی ٹی آئی کی سیمی ایزدی اور مسلم لیگ ن کی نزہت صادق ریٹائرڈ ہوجائیں گی،غیر مسلم نشست پر مسلم لیگ ن کے کامران مائیکل بھی ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین