Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

صحت

24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں نمونیہ کے مزید 133 مریض رپورٹ

Published

on

شدید سردی کی لہر میں نمونیہ کے کیسز بڑھ رہے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں نمونیہ کے مزید 133 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب بھر میں نمونیہ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 598 نئے مریض سامنے ائے۔

لاہور میں 1 ہفتے میں نمونیہ سے اموات کی تعداد 8 ہو گئیں، پنجاب بھر میں 7 دن میں 85 افراد نمونیہ سے جاں بحق ہوئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے باعث نمونیہ کے کیسز بڑھ رہے ہیں،شہری لازمی احتیاطی تدابیر اختیار کریں،احتیاطی تدابیر اختیار کر کے موسمی امراض کے خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین