Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

Published

on

9مئی کو لاہور میں کنٹینر جلانے اور پولیس پر پٹرول بم پھینکنے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے  پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت جج محمد نوید اقبال نے  سماعت کی، میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا

 پولیس نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، عدالت نے  پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی۔

عدالت نے ملزم کو 30 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

میاں محمود الرشید اور دیگر پر نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کینٹینر جلانے کا الزام ہے۔

تھانہ گلبرگ پولیس نے میاں محمود الرشید اور دیگر  کیخلاف مقدمہ نمبر 1283/23 درج کر رکھا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین