Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اپریل میں پچھلے سال کی نسبت براہ راست غیرملکی میں 172 فیصد اضافہ ریکارڈ

Published

on

Bank deposits up to Rs 5 lakh have legal protection, Deputy Governor State Bank

اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 23 کے مقابلے اپریل 24 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 172 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،مارچ 24 کے مقابلے اپریل 24 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 39 فیصد کا اضافہ ہوا،براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 51 ماہ کے بعد 35 کروڑ 88 لاکھ ڈالر ایک ماہ میں آئے۔

اپریل 23 کے 13.19کروڑ ڈالر کے مقابلے اپریل 24 میں 35.88کروڑ ڈالر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری آئی،،،چین سے 17.70 کرور ڈالر سرمایہ کاری آئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق چین سے 17.70 کرور ڈالر سرمایہ کاری آئی،پاور سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری 19.40 کرور ڈالر رہی، رواں مالی سال کے 10 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 46 کروڑ ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1.35 ارب ڈالر تھی،رواں مالی سال 10 ماہ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 93 فیصد بڑھ کر 65.93 کروڑ ڈالر رہی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین