Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

پی ڈی ایم کے 18 ماہ پیپلز پارٹی کے لیے بھیانک خواب، حکومت کا اتحادی ہونا ہماری مجبوری ہے، گورنر پنجاب

Published

on

The country cannot afford repeated elections, Governor Punjab

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت کا اٹھارہ ماہ کا دور پیپلزپارٹی کے لیے بہت بھیانک خواب تھا حکومت کا اتحادی ہونا ہماری مجبوری ہے موجودہ حکومت میں پیپلزپارٹی کی حیثیت چائے کی پیالی اور ایک بسکٹ کی ہے ائی پی پیز قوم پر ظلم ہے اس میں اتنی کرپشن ہے کہ کمپیوٹر کے ڈیجٹ بھی کم پڑ سکتے ہیں حکومت کے ساتھ دو بار تحریری معاہدہ ہو چکا ہے لیکن ن لیگ اس پر عملدرآمد کرنے سے قاصر نظر آ رہی ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پی ڈی ایم کی اٹھارہ ماہ کی حکومت پیپلزپارٹی کے لیے ایک بھیانک خواب تھا، حکومت سے اتحاد پیپلزپارٹی کی مجبوری ہے، پیپلزپارٹی پاکستان کی خاطر اپنا سیاسی نقصان اٹھا رہی ہے، حکومت میں ہماری حیثیت چائے کی پیالی اور ایک بسکٹ کی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ قوم مہنگائی کے بوجھ سے پس رہی ہے، آئی پی پیز قوم پر ظلم ہے، بنگلہ دیش اور افغانستان میں بجلی قدرے سستی ہے، حکومتی لوگوں کی بیالیس کمپنیاں آئی پی پیز میں ہیں،ان سمیت سب کا آڈٹ ضرور ہونا چاہیے، میں سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس مسئلے کو اٹھایا۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے، یہ اپنے ہی جاری کردہ نرخوں پر عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آ رہی ہے، ہمارا ن لیگ سے دو بار تحریری معاہدہ ہوا ہے، دونوں بار اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہم وزارتیں لینے کے حق میں نہیں حالانکہ ن لیگ دینا چاہتی ہے۔

گونر نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے، ہمارے جنوبی پنجاب سے اراکین پنجاب اسمبلی چھٹیوں پر ہیں، اسمبلی اجلاس ہوتا ہے تو اس پر ضرور بات کریں گے، پیپلزپارٹی اور ن کے لیگ درمیان نورا کشتی نہیں ہو رہی، دراصل ہم نہیں چاہتے کہ اس ملک کے غریب عوام کے پیسوں سے الیکشن دوبارہ ہوتے، الیکشن کے نتائج میں کوئی بھی پارٹی الگ سے حکومت نہیں بنا سکتی تھی جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ مل کر حکومت بنائی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ میں بھی پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں تھا لیکن بنوں میں جس طرح کیا گیا ایسا لگا جیسے دوبارہ نو مئی کی پلاننگ کی گئی ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹ میں جو زخمی لڑکا دکھایا گیا وہ کرغستان میں زخمی ہوا تھا۔

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

  1. latestsession

    جولائی 25, 2024 at 10:55 شام

    Thank you for the good writeup It in fact was a amusement account it Look advanced to far added agreeable from you However how could we communicate

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین