Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

19 قیدی راولا کوٹ جیل توڑ کر فرار، سرچ اینڈ سویپ آپریشن شروع کردیا گیا

Published

on

سیکرٹری اطلاعات آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ مفرور قیدیوں کی گرفتاری کیلئے آزاد کشمیر بھر میں پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ اینڈ سویپ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، پنجاب اور باقی صوبہ جات،گکگت بلتستان اور اسلام آباد کی پولیس کو بھی ہائی الرٹ کر دیا ہے، وزیراعظم آزادکشمیر متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ مفرور قیدیوں کی گرفتاری کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

سیکرٹری اطلاعات آزادکشمیر کے مطابق گزشتہ روز دوپہر 1:45 پر راولا کوٹ جیل سے 19 قیدی جیل توڑ کر فرار ہوئے، اس دوران جیل کے عملہ کے ساتھ کراس فائرنگ میں ایک قیدی زخمی ہو گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مقامی ہسپتال میں ہلاک ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے فوری طور پر چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس کو حکم دیا کہ آزاد کشمیر پولیس کے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مفرور قیدیوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ آزاد کشمیر بھر میں پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ اینڈ سویپ آپریشن شروع کر دیا ہے، پنجاب اور باقی صوبہ جات،گکگت بلتستان اور اسلام آباد کی پولیس کو بھی ہائی الرٹ کر دیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر نے غفلت اور لاپرواہی برتنے پر راولا کوٹ جیل کے سپرنٹینڈنٹ اور دیگر حکام و اہلکاران کو معطل کر دیا ہے۔ غفلت اور ملی بھگت کے مرتکب اہلکاران بشمول ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ جیل کو راولا کوٹ پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو او ایس ڈی کرتے ہوے محکمہ سروسز کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے حکومت آزادکشمیر نے معزز چیف جسٹس عدالت عالیہ کو جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلیے تحریک کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین