ٹاپ سٹوریز
190 ملین پاؤنڈز کیس: ملک ریاض، احمد علی ریاض، زلفی بخاری، فرح گوگی، شہزاد اکبر کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اشتہاری قرار دیے گئے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کے بیٹے سمیت 5 ملزمو ں کی جائیدادیں منجمد کر دی ہیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے احمد علی ریاض کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے۔
عدالت نے ساتھ ہی سابق وزیراعظم کے معاونین زلفی بخاری اور شہزاد اکبر، فرحت شہزادی عرف فرح خان گوگی اور ایک وکیل ضیاء المصطفیٰ نسیم کی جائیدادیں بھی منجمد کرنے کا حکم دیا۔
اس کے علاوہ مذکورہ ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے گئے۔
عدالت نے ملک بھر کے ریونیو افسروں کو ملزموں کی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا ہے، جبکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو ان کے ناموں پر رجسٹرڈ گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ ان کے کھاتوں کو منجمد کریں اور لین دین یا سرمایہ نکالنے کی اجازت نہ دیں۔
عدالت نے ان ملزموں کی ملکیتی جائیدادوں سے کرائے کی آمدنی حاصل کرنے کے لیے نیب کے ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر کو بطور ”رسیور“ بھی مقرر کیا۔
پیر کو جب کیس کی کارروائی شروع ہوئی تو قومی احتساب بیورو (نیب) کی پراسیکیوشن ٹیم نے سردار مظفر خان عباسی کی سربراہی میں عمران خان کے وکیل کے ساتھ ریفرنس کی ایک کاپی شیئر کی۔
چونکہ سابق وزیراعظم عمران خان کی شریک حیات بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، اس لیے جج نے خبردار کیا کہ ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوسکتے ہیں۔
نیب کی جانب سے دائر اس ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے ملزموں کی ملکیتی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی تفصیلات بھی جمع کرائیں، کیونکہ جج نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 88 کا اطلاق کیا تھا۔
مذکورہ سیکشن عدالت کو کسی ملزم کو اشتہاری قرار دیے جانے کی صورت میں ”اٹیچمنٹ“ (جائیداد ضبط کرنے کا عمل) کا حکم دینے کا اختیار دیتا ہے۔
چھ جنوری کو پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے اپنی جائیدادوں کی ضبطی کو روکنے کے لیے آخری کوشش میں اپنے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کے لیے درخواست دائر کی۔
عدالت میں دائر درخواست میں ملک ریاض نے کہا کہ وہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اپنے خلاف شروع کی گئی کارروائی سے آگاہ نہیں تھے۔ انہیں حال ہی میں کیس کے بارے میں معلوم ہوا ہے اور وہ کارروائی میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
تاہم جج نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے سے انکار کردیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی