Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس،اعظم خان اور زبیدہ جلال نے بیانات ریکارڈ کرا دیے

Published

on

بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 20 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران سابق سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم، اعظم خان اور وزیر مملکت زبیدہ جلال کا بیان قلمبند کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے نیب کی جانب سے دائر نئے ریفرنس میں ان کی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی ائندہ سماعت پر زبیدہ جلال پرویز خٹک اور اعظم خان کے بیانات پر جرح کی جائے گی۔ دوران سماعت سابق وزیر دفاع پرویز خٹک بھی عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔بانی پی ٹی آئی کے وکلاء اسلام اباد میں مصروفیت کے باعث عدالت پیش نہ ہوئے تاہم بانی پی ٹی آئی کی جانب سے انتظار پنجھوتہ اور علی ظفر نے ان کی جگہ پیروی کی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے نیب کی جانب سے ریفرنس میں دائر درخواست ضمانت پر نیب کو 15 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیا، درخواست ضمانت پر سماعت احتساب عدالت اسلام اباد کے جج محمد علی وڑائچ نے کی۔ سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کو عدالت پیش کیا گیا جبکہ نیب کی جانب سے امجد پرویز سلدار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین