Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

کاراباخ آپریشن میں ہمارے 192 فوجی ہلاک ہوئے، آذربائیجان

Published

on

آذربائیجان نے بدھ کے روز کہا کہ اس کے 192 فوجی اور ایک شہری گذشتہ ہفتے نگورنو کاراباخ انکلیو میں نسلی آرمینیائی علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن میں ہلاک ہوئے۔

آذربائیجان کی وزارت صحت نے کہا کہ ایک روزہ آپریشن میں 500 سے زائد آذربائیجانی فوجی زخمی بھی ہوئے جو کہ باغیوں کے غیر مسلح ہونے کے عہد کے ساتھ ختم ہوا۔اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد اب 400 سے زیادہ ہے۔

آرمینیائی علیحدگی پسندوں نے اپنے جنگجوؤں اور شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 213 بتائی ہے۔

24 گھنٹے جاری رہنے والا آپریشن گزشتہ بدھ کو ایک جنگ بندی کے معاہدے پر ختم ہوا جو ممکنہ طور پر اس تنازعے کو ختم کر سکتا ہے جو تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔

آذربائیجان نے تین سال قبل چھ ہفتے کی کارروائی میں اس علاقے کے ایک حصے کو واپس لے لیا تھا جس کے دوران دونوں طرف سے کئی ہزار افراد مارے گئے تھے۔

آرمینیائی علیحدگی پسند اور آذربائیجانی حکام اب روس کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں خطے کے “دوبارہ انضمام” پر بات کر رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین