Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

19 ویں ایشن گیمز، قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان، ندا ڈار کپتان

Published

on

چائنہ میں ہونے والی 19ویں ایشین گیمز کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا،15 رکنی اسکواڈ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، انوشے ناصر، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، عروب شاہ اور ام ہانی شامل ہیں۔

قومی وومن ٹیم کی سابقہ کپتان بسمہ معروف کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بسمہ معروف ایشین گیمز کے قواعد کے تحت اپنے بچوں کو کھلاڑیوں کے ساتھ رکھنے کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں۔

ایشین گیمز سے قبل پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف یکم سے 14 ستمبر تک سیریز کھیلے گی۔

انوشے ناصر اور شوال ذوالفقار کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ ڈیانا بیگ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ویمنز ٹیم 2010  میں چین میں ہونے والے ایشین گیمز اور 2014 میں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت چکی ہے اور اس کی نظریں اب ہیٹ ٹرک مکمل کرنے پر مرکوز ہیں۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین