Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

سپریم کورٹ کے 2 ایڈہاک ججز کل حلف لیں گے

Published

on

جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کل بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس قاضی فاٸز عیسیٰ دونوں ایڈہاک ججز سے حلف لیں گے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور ایڈہاک جج تعینات ہونے والے جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کل اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس پاکستان قاضی فاٸز عیسیٰ دونوں ایڈہاک ججز سے حلف لیں گے۔

اس حوالے سے حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ججز بلاک کمیٹی روم میں دن 11 بجے ہوگی۔

یاد رہے کہ جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کی مدت کے لیے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعینات کیا گیا ہے۔

20 جولائی کو سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم کو ایڈہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی، جس کے بعد 26 جولائی کو صدر مملکت آصف زرداری نے 2 ایڈہاک ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی تھی، ان ججز میں جسٹس (ر) مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس (ر) سردار طارق مسعود شامل ہیں۔

گزشتہ روز وزارت قانون کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے پہلے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد جوڈیشل کمیشن اجلاس میں دوبارہ جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تاہم اب سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ مظہرعالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کے لیے جسٹس (ر) مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس (ر) سردار طارق مسعود کے علاوہ جسٹس (ر) مشیر عالم، جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام بھی تجویز کیے گئے تھے تاہم ان دونوں نے معذرت کرلی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین