تازہ ترین
کرغزستان سے 140 پاکستانی طلبہ لاہور پہنچ گئے، مزید 2 چارٹرڈ فلائٹس آج روانہ کی جائیں گی
کرغزستان سے پرواز تقریبا 140 پاکستانی طلبہ کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے استقبال کیا، محسن نقوی نے بحفاظت وطن واپس آنے والے طلبہ سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے طلبہ سے بشکیک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے معلومات لیں اور مسائل پوچھے،، محسن نقوی نے کہا کہ دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے گی،کرغزستان میں پاکستانی طلبہ قوم کے بچے ہیں،وزیراعظم نے اس واقعہ کے فوری بعد پاکستانی طلبہ کے تحفظ کے لئے تیزی سے اقدامات کئے،،اللہ تعالٰی کا شکر ہےکہ اپ بحفاظت وطن واپس آنے
محسن نقوی نے کہا کہ کرغزستان میں موجود دیگر طلبہ کو بھی پاکستان واپس لایا جائے گا،،ہماری سب سے پہلے پاکستانی طلبہ کی بحفاظت وطن واپسی ہے،،وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے،، پاکستانی بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں انشاءاللہ مزید پروازوں کے ذریعے طلبہ وطن واپس لائیں گے
کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ اور مسافروں کو واپس لانے کے لیے آج مزید 2پروازیں بشکیک جائیں گی۔خصوصی پروازوں کے ذریعے 360 طلبہ کو وطن واپس لایا جائے گا۔ ایک پرواز لاہور،دوسری اسلام آباد پہنچے گی ۔۔۔دونوں پروازں کا شام تک پاکستان پہنچنے کاامکان ہے۔
کرغز حکومت اور پاکستانی سفیر کے جائزے کے مطابق مجموعی صورتحال اس وقت مکمل طور پر قابو میں ہے۔ حساس مقامات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے تعینات ہیں۔تمام مظاہرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد منتشر ہو چکے ہیں ۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعہ پرتشدد مظاہرین کی شناخت اور انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔
پاکستان سفارتخانہ کے عملے اور سفیر نے ہاسٹلز اور ہسپتال کا دورہ کیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہاسٹلز کے تحفظ کو کوارڈنیٹ کیا گیا ہے۔ جبکہ الگ تھلگ اپارٹمنٹس میں رہنے والے طلباء بھی ہاسٹلز میں شفٹ کئے گئے ہیں۔
پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانی طلباء کی سہولت کیلئے کرغز میڈیکل یونیورسٹیوں سے آن لائن کلاسز کے لیے رابطہ کیا ہے ۔ہنگامی نمبر متعلقہ مسائل کو کوارڈینیٹ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
جبکہ ڈپٹی وزیرِ اعظم / فارن منسٹر اسحٰق ڈار اور منسٹر امیر مقام کا کرغزستان کا دورہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ فارن منسٹر بعد میں قزاقستان میں ایس سی او کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ تقریباً 40 پاکستانی طلباء معمول کی ایرونومیڈ چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے لاہور واپس آئے ہیں۔
حکومتِ پاکستان اسلام آباد سے بشکیک، کرغزستان اور واپس اسلام آباد کے لیے جہاز بھیجنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اضافی ایرونومیڈ چارٹرڈ فلائٹس بھی شیڈول کی جا رہی ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی