Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

انقرہ میں دھماکے کے 2 دن بعد کالعدم گروپ سے تعلق کے شبہ میں 145 افراد گرفتار

Published

on

bomb disposal expert works at the scene after a bomb attack in Ankara

سرکاری میڈیا نے منگل کو انقرہ میں ہونے والے ایک بم حملے کے دو دن بعد رپورٹ کیا ہے کہ ترک پولیس نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی سے تعلق کے شبہ میں رات بھر ملک بھر میں تقریباً 145 افراد کو حراست میں لیا۔

اتوار کے روز، دو حملہ آوروں نے انقرہ میں سرکاری عمارتوں کے قریب ایک بم دھماکہ کیا، جس میں وہ دونوں ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی عسکریت پسند گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ترکی نے اس کے بعد شمالی عراق میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے اور پی کے کے کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد رات بھر چھاپوں کے دوران استنبول میں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کی تازہ ترین کارروائیوں کا مرکز ترکی کے جنوب مشرقی صوبے سانلیورفا میں تھا۔

ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ  فارم ایکس پر کہا کہ کرد عسکریت پسند گروپ کے "انٹیلی جنس یونٹس” کے خلاف ملک بھر میں چار سو چھیاسٹھ آپریشن کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 16 صوبوں میں 55 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین