Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی کے ہولڈنگ پوائنٹس میں 227 افغان مہاجر منتقل، انخلا کے اقدامات جاری

Published

on

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے ۔پولیس اور رینجرز کی غیر قانونی افغان باشندوں کے انخلاء کے لیے پیش قدمی و عملی اقدامات کئے ہیں۔کراچی میں سلطان آباد ہوسٹل حاجی کیمپ، امین ہاؤس بوائے سکاؤٹ ہاسٹل اور جیکب آباد جم خانہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

3 نومبر تک ازخود انخلاء کے حوالے سے مسجدوں میں مسلسل اعلانات کئے جا رہے ہیں ،اب تک مجموعی طور پر 227 افراد جنمیں 7 خاندان بھی شامل ہیں ازخود بوائز ہوسٹل سلطان آباد کراچی میں منتقل ہو چکے ہیں،8 اکتوبر سے اب تک 617 خاندان اور 4208 غیر قانونی افراد کراچی و سندھ سے چمن کے راستے افغانستان جا چکے ہیں۔

حکومتی ڈیڈلائن کے پیش نظر ملک بھر سے غیر قانونی افغان شہریوں کی اپنے ملک واپسی کا سلسلہ جاری،غیر قانونی افغان باشندے ٹرانزٹ پوائنٹس میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،ٹرانزٹ پوائنٹس میں خوراک، بستر اور میڈیکل سہولیات دستیاب ہیں۔

نادرا اور ایف آئی اے کے ویریفیکیش آفس بھی ٹرانزٹ پوائنٹس میں موجودہیں،نادرا اور ایف آئی اے کے اہلکار مسلسل غیر قانونی افراد کی جانچ پڑتال میں مصروف۔ٹرانزٹ پوائنٹس میں موجود افغان باشندوں نے دی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین