ٹاپ سٹوریز
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں 23 پنجابی مسافر شناخت کے بعد قتل، 8 پنجابیوں کو اغوا کر لیا گیا
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو قتل کر دیا گیا۔
ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا۔
مسلح افراد نے ٹرکوں اور بسوں سے مسافروں کو اتارا اور پھر شناخت کے بعد تمام افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ایس ایس پی موسیٰ خیل کے مطابق ملسح افراد نے فرار ہونے سے قبل 10 سے زائد گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ لیویز حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم کے مقام پر مسلح افراد نے نیشنل ہائی وے پر ناکہ لگایا اور کوئٹہ سے پنجاب کے شہر فیصل آباد جانے والی ڈائیوو بس سے 6 مسافروں کو اتار کر اغوا کرکے لے گئے اور 2 مسافر پک اپ سے تلاشی کے دوران اتار کرلے گئے۔
مسافر نے بتایا کہ مسلح افراد بس اور پک اپ سے مجموعی طور پر 8 مسافر اتار اغوا کرلے گئے ہیں، مسلح افراد نے شناختی کارڈ چیک کرکے مسافر اتارے۔
مسافر عبدالشکور کا کہنا ہے کہ اغوا کیے گئے مسافروں کا تعلق پنجاب سے ہے، اغوا کاروں کی تعداد 20 سے 25 ہے جبکہ مین قومی شاہراہ ایک گھنٹے سے تاحال بند ہے۔
کمشنر لورالائی سعادت حسن نے بتایا کہ راڑہ شم کے بنیادی ہیلتھ یونٹ میں اب تک 23 لاشیں پڑی ہیں، کئی ٹرک اور پک اپ گاڑیاں نظر آتش کی گئی ہیں، ابھی تک 23 سے زائد گاڑیاں بلکل مکمل جل چکی ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع موسیٰ خیل بلوچستان کی شمال مشرقی سرحد پر واقع ہے جو خیبر پختونخوا اور پنچاب سے متصل ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے موسی خیل کے قریب پیش آنے والے دہشت گردی کے بدترین واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے 23 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ موسی خیل کے قریب دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائے گے، بلوچستان حکومت دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا پیچھا کرے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کےعلاقے موسیٰ خیل میں دہشت گرد حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔
وزیراعظم نے لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات کی حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے ذمہ دار دہشت گردوں کو قرارواقعی سزائیں دی جائیں گی، ملک میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی قطعاً قبول نہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔
صدر مملکت آصف زرداری نے موسیٰ خیل میں مسافروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی اِنسانی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت کا کہنا ہے کہ بے گناہ انسانوں کا ظالمانہ قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، دہشت گرد ملک و قوم اورانسانیت کے دُشمن ہیں، معصوم شہریوں کےقتل میں ملوث دہشت گردوں کوکیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔
آصف زرداری نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے قومی عزم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔
صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی کے بدترین واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موسی خیل کے قریب دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر ظلم کا مظاہرہ کیا، سفاکیت اور ظلم کی انتہا کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے، دہشت گردی کی جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ زندگی کے ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی