ٹاپ سٹوریز
مچھ میں تین دن کے کلیئرنس آپریشن کے بعد 24 دہشتگرد ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے 29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب بلوچستان کے علاقے مچھ اور کولپور میں دہشتگردوں کے حملے اور سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی مزید تفصیلات جاری کردیں۔
آئی آیس پی آر کے مطابق سیکورٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت مزاحمت کی اور حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ ان دہشت گردوں کو اس کے بعد آنے والے سینیٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشنز میں تلاش کیا گیا تھا جو اب علاقے کو کلیئر اور محفوظ بنانے کے بعد مکمل کیا گیا ہے۔
کلیئرنس آپریشنز کے دوران، پچھلے تین دنوں میں، چوبیس دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان کی شناخت ہوئی۔ باقی دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
آئی آیس پی آر کے مطابق تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چار بہادرشہید ہوئے،ارکان نے بہادری سے لڑتے ہوئے دو معصوم شہریوں کے ساتھ شہادت کو گلے لگا لیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی