پاکستان
قصور ویڈیو سکینڈل میں عمر قید کی سزا پانے والے 3 ملزم بری
لاہور ہائیکورٹ نے قصور ویڈیو سکینڈل میں سزا پانے تین ملزموں کی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سرور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزموں کی اپیل پر سماعت کی جس میں عمر قید کی سزا کو چیلنج کیا گیا۔
دو رکنی بنچ نے تینوں ملزموں کو بری کر دیا اور سزاوں کے خلاف اپیلوں کو منظور کر لی۔
تینوں ملزموں حسیم عامر، علیم آصف اور وسیم نے اپنی سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور اپیل دائر کی جس میں سزا کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
ملزموں کو دہشت گردی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ملزموں کیخلاف تھانہ گنڈاسنگھ پولیس نے 2015 میں مقدمہ درج کیا تھا۔
واضح رہے کہ قصور ویڈ یو اسکینڈل کیس میں 286 کمسن بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا کر ملزمان نے متا ثرہ بچوں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنائیں تھیں جس کا مقدمہ 2015 میں قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ میں میں بلیک میلنگ ،بدفعلی اور بھتہ خوری کے الزامات پر درج کرایا گیا تھا۔
قصور میں ملک کے سب سے بڑا بچوں سے زیادتی کا گھناؤنہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد اس کو زمین کے تنازعہ کے معاملے کا رنگ دینے کی کوشش کی جاتی رہی لیکن قصور کے رہائشیوں نے حکومت کے اس دعویٰ کو مسترد کردیا کہ بچوں سے زیادتی اسکینڈل کا تعلق کسی زمینی تنازعہ سے ہیں۔
بچوں کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی تھی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے تین تین لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی