تازہ ترین
ماسٹر عنایت حسین بھٹی کو مداحوں سے بچھڑے 31 برس گزر گئے
مشہور موسیقار ماسٹر عنایت کو مداحوں سے بچھڑے اکتیس برس بیت گئے۔ ان کی بنائی ہوئی دھنیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
ماسٹر عنایت حسین 1916 میں بھاٹی گیٹ کے علاقے لاہور میں پیدا ہوئے۔انہوں نے پٹیالہ گھرانے کے استاد بڑے غلام علی سے کلاسیکل موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔ کیریئر کے آغاز میں انہوں نے کلکتہ ممبئی اور برطانوی لوگوں کے ساتھ کام کیا۔ انہوں نے مشہور گلوکاراؤں روشن آرا بیگم ، زینت بیگم اور ملکہ پکھراج کے ساتھ کام کیا۔
ماسٹر عنایت حسین نے پینسٹھ فلمیں بنائیں اور پنجابی فلم کملی سے آغاز کیا جو پاکستان بننے سے پہلے ریلیز ہوئی۔ پاکستان بننے کے بعد پہلی فلم ہچکولے کے لیے دھنیں ترتیب دیں اور انکو ملکہ پکھراج کی غزل سے شہرت ملی۔ مگر قتیل شفائی کا گانا دل دیتا ہے رو رو دُہائی بہت مشہور ہوا ۔
1954 میں فلم گمنام جوکہ سیف الدین سیف نے لکھی اس کا گیت ،پائل میں گیت ہیں چھم چھم کے، بھی ماسٹر عنایت کو شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔اس کے بعد انہوں نے مشہور گلوکاروں کے لیے جو بھی دھن بنائی وہ پہلی دھن سے منفرد تھی اور صدا بہار گانے بنائے جو آج بھی مداحوں کے دلوں میں رس گھولتے ہیں۔
مشہور موسیقار ماسٹر عنایت حسین چھہتر سال کی عمر میں 26 مارچ 1993 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔۔ اور انہیں دو نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
🔄 Transaction 48 335 Dollars. Gо tо withdrаwаl =>> https://telegra.ph/BTC-Transaction--360566-03-14?hs=6775bf2b04bc475d4883b779a9e993a2& 🔄
مارچ 26, 2024 at 10:22 صبح
g4tr9n