Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کوسٹل ہائی وے پسنی کے قریب سمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 45 کلو چرس برآمد

Published

on

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، پانچ کاروائیوں کے دوران 49 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کےمطابق پاسپورٹ آفس کراچی کے قریب اسلام آباد کے رہائشی ملزم سے 185 عدد نشہ آور(ایکسٹیسی) گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

کوسٹل ہائی وے پسنی کے قریب غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 45 کلو چرس تحویل میں لی گئی،چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے جانے والے پارسل سے 38 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔

میانوالی میں کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے 2 کلو 734 گرام ہیروئن قبضے میں لے کردورانِ کاروائی میانوالی کا رہائشی مُلزم گرفتار کیا گیا۔

ایم 2 راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 2 کلو چرس برآمد کرکے دورانِ کاروائی خیبر کے رہائشی دو ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین