ٹاپ سٹوریز
یکم نومبر تک واپس نہ جانے والے افغان مہاجرین کے لیے ملک بھر میں 49 ہولڈنگ پوائنٹس قائم
یکم نومبر سے غیر ملکی غیر قانونی افراد کی وطن واپسی کیلئے جامِع انتظامات کر لیے گئے۔ملک بھر میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کی وطن واپسی کیلئے49ہولڈنگ ایریاپوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔پوائنٹس کا مقصد غیرقانونی غیرملکیوں کو باعزت طریقے سے بارڈر پار کروانا ہے۔ پنجاب،خیبرپختونخوا،سندھ،بلوچستان میں ہولڈنگ ایریا پوائنٹس بنائےگئےہیں۔
پنجاب میں تمام 36 اضلاع میں ہولڈنگ سینٹرز بنا دیے گئے ہیں،خیبر پختونخوا میں تین ہولڈنگ پوائنٹس پشاور، ہری پور اور لنڈی کوتل میں بنائے گئے ہیں،سندھ میں دو ہولڈنگ پوائنٹس کیماری اور ملیر میں بنائے گئے ہیں،بلوچستان میں تین ہولڈنگ پوائنٹس کوئٹہ، پشین اور چاغی میں بنائے گئے ہیں۔
گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں ایک ایک ہولڈنگ پوائنٹ بنایا گیا ہے جو کہ بالترتیب گلگت اور حاجی کیمپ اسلام آباد میں ہے۔
وطن واپسی کے لیے آٹھ کراسنگ پوائنٹس استعمال کئے جائیں گے۔ چار کراسنگ پوائنٹس بلوچستان سے اور چار خیبر پختونخوا سے افغانستان بارڈر سے ملحقہ علاقوں کا استعمال کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا کی طرف سے طورخم، خرلاچی، غلام خان اور انگور اڈا کراسنگ پوائنٹس کا استعمال کیا جائے گا،بلوچستان میں چمن، برابچہ، نور وہاب اور بادینی کراسنگ پوائنس کو مختص کیا گیا ہے ۔
اِس کے علاؤہ جانے والے افراد کی سہولت اور کراسنگ پوائنٹس پر آسانی کے لئیے نادرا کی طرف سے اسپیشل ایپلیکیشن بھی متعارف کروا دی گئی ہے، غیر قانونی غیر ملکیوں کے وطن واپسی کے عمل کی نگرانی اور سہولت کے لئیے وزارتِ داخلہ میں بھی کنٹرول روم بنا دیا گیا ہے
پاک افغان بارڈر پر آمدورفت کی سہولت کے لئے قلعہ عبداللہ اور خیبر (جمرود) میں دو نئے پاسپورٹ آفیسز بھی بنا دیے گئے ہیں۔کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے 1700 ایمرجنسی نمبر بھی جاری کر دیا ہے،یکم نومبر سے ڈیپورٹیشن کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لیئے پاک افغان بارڈر پر ون ڈاکومنٹ (پاسپورٹ) رجیم بھی نافذالعمل کر دی گئی ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی