Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ملتان سے 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار، ملزم محرم اور انتخابات کے دوران تخریبی کارروائیاں کرنا چاہتے تھے،، سی ٹی ڈی

Published

on

پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا سی ٹی ڈی نے کاروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا۔ پانچوں کو شناخت کر لیا گیا۔ دہشتگردوں کے ٹارگٹس میں اہم عمارتیں اور شخصیات شامل تھیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ماہ محرم کی آمد اور ملک بھر میں انتخابی سرگرمیوں کو محفوظ بنانے کے لئے سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر آپریشنز کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں متعدد کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں،  ایسے ہی ایک آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی نے پانچ دہشت گردوں کو ملتان سے گرفتار کیا ہے اور ان سے ڈیٹونیٹرز،باروودی مواد ،اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کی،  یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے دہشت گرد انتہائی تربیت یافتہ ہیں اور ان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے،دہشت گردوں کا ٹارگٹ محرم سمیت انتخابات کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرنا ہو سکتا ہے۔

دہست گردوں کی شناخت شوبن خان ،بخت شیر، طاہر، صفدر اورخضر کے ناموں سے ہوئی،  دہشت گردوں کا سربراہ بخت شیر بتایا جارہا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے کے دوران سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں مختلف مقمات پر کاروائیاں کیں جن میں 341 کومبنگ آپریشنز کئے گئے اور ان آپریشنز کے دوران 44 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اس کومبنگ آپریشن کے دوران 18549افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین