پاکستان
پنجاب کے سکولوں میں 5 دن دن تدریس، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی، وزیر تعلیم کا اعلان
وزیر تعلیم پنجاب نے اسکولوں میں سمر کیمپ کے دوران ہفتے کا دن چھٹی کا دن قرار دے دیا، رانا سکندر حیات نے کہا کہ اساتذہ تعلیم کی خدمت کررہے ہیں ان پر زیادہ ورک لوڈ ہے اس لیے چھٹی کا فیصلہ کیا۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ ٹیچرز کمیونٹی کی آسانی کے لیے ہفتے کا دن ویکلی آف قرار دیا جارہا ہے، اساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے ہیں، اساتذہ کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔
رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اساتذہ پر ورک لوڈ زیادہ ہونے کے باعث ہفتے کے دن کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے، ہفتے کے روز چھٹی کے باعث سوموار سے جمعہ تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے، ہفتے کا دن کپیسٹی بلڈنگ، لیسن پلاننگ اور دیگر امور کے لیے مرحلہ وار استعمال ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی پروموشن کے مسائل بھی جلد حل ہونے جا رہے ہیں، اساتذہ کی پروموشن سے متعلق ریفارمز لائی جا رہی ہیں، 14 ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی ریگولرلائزیش پلان بھی جلد آ رہا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی