ٹاپ سٹوریز
پشاور میں 5، صوبے بھر سے 26 گرفتاریاں، درجنوں کارکن پکڑے گئے، تحریک انصاف
خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس حکام کے مطابق اب تک پشاور سے پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے درجنوں گرفتاریوں کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے احتجاج کے لیے کوئی زیادہ لوگ باہر نہیں نکلے تاہم ہشتنگری کے علاقے سے پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جی ٹی روڈ پر پیر عبدالطیف فلائی اوور پر بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے لیکن وہ فوری طور پر منتشر ہو گئے تھے۔
ادھر تحریک انصاف کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ صوبے بھر میں کارکنان نے عمران خان کی گرفتاری پر احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا تاہم ان میں سے درجنوں افراد کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما ندیم شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پشاور، چارسدہ، باجوڑ، تخت بائی اور بنوں سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ مردان سے 26 کارکنان کو زیر حراست لیا گیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی